اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔جمعرات کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : حیدرآباد 39، شہید بینظیرآباد ،جوہر آباد،پڈعیدن، ٹنڈو جام اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








