اکشے بھاٹیہ نے پلے آف میں ڈینیئل برجر کو شکست دے کر آرنلڈ پالمر انویٹیشنل جیت لیا

اورلینڈو۔9مارچ (اے پی پی):امریکا کے گالف کھلاڑی اکشے بھاٹیہ نے ہم وطن حریف ڈینیئل برجر کو سڈن ڈیتھ پلے آف کے پہلے ہی ہول پر شکست دے کر اورلینڈو میں منعقدہ آرنلڈ پامر انویٹیشنل جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق ڈینیئل برجر، جو پہلے راؤنڈ سے ہی برتری حاصل کیے ہوئے تھے، 18 ویں ہول پر 7فٹ کے فاصلے سے پٹ کرنے میں ناکام رہے، جبکہ اکشے بھاٹیہ نے …

اورلینڈو۔9مارچ (اے پی پی):امریکا کے گالف کھلاڑی اکشے بھاٹیہ نے ہم وطن حریف ڈینیئل برجر کو سڈن ڈیتھ پلے آف کے پہلے ہی ہول پر شکست دے کر اورلینڈو میں منعقدہ آرنلڈ پامر انویٹیشنل جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق ڈینیئل برجر، جو پہلے راؤنڈ سے ہی برتری حاصل کیے ہوئے تھے، 18 ویں ہول پر 7فٹ کے فاصلے سے پٹ کرنے میں ناکام رہے، جبکہ اکشے بھاٹیہ نے پار مکمل کر کے اپنے کیریئر کی تیسری پی جی اے ٹور فتح حاصل کی۔

24 سالہ اکشے بھاٹیہ نے فائنل راؤنڈ کا آغاز ڈینیئل برجر سے ایک شاٹ پیچھے رہتے ہوئے کیا تھا، لیکن بیک نائن پر چار برڈیز اور 16 ویں ہول پر ایگل کی بدولت انہوں نے تین انڈر پار 69 کا کارڈ مکمل کیا، جس سے ان کا مجموعی سکور 15 انڈر ہو گیا۔کامیابی کے بعد 24 سالہ امریکی گالفر اکشے بھاٹیا نے کہا کہ بے ہِل کا کورس ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہوتا ہے اور دنیا کے مشکل ترین گولف کورسز میں سے ایک پر کامیابی حاصل کرنا ان کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی 2024 کے ٹیکساس اوپن کے بعد پہلی پی جی اے ٹور فتح ہے، جو انہوں نے اسی طرح پلے آف کے ذریعے حاصل کی تھی۔ دوسری جانب 32 سالہ ڈینیل برجر، جنہوں نے 2021 کے بعد سے کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیتا، دوسرے راؤنڈ کے بعد پانچ شاٹس کی برتری حاصل کر چکے تھے تاہم وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔

ٹورنامنٹ میں امریکی کھلاڑی کیمرون ینگ اور سویڈن کے لڈوِگ ایبرگ 12 انڈر کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ دنیا کے نمبر ون گولفر سکاٹی شیفلر دو انڈر کے ساتھ 23 ویں نمبر پر رہے جبکہ شمالی آئرلینڈ کے سٹار کھلاڑی روری میک ایلروئے کمر کی تکلیف کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔