اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والےقومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پیرکو وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے …
وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والےقومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پیرکو وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔









