قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ اس دوران فیلڈنگ ڈرلز بھی کرائی گئیں تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کی تیاریاں،پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن
لاہور۔9مارچ (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ اس دوران فیلڈنگ ڈرلز بھی کرائی گئیں تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
پریکٹس سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا جس کے بعد نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی گئیں۔ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو میچ کی تیاری کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی دیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔









