لاہور۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹرز کے اسکلز ٹریننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے اور ٹریننگ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔یہ اسکلز ٹریننگ کیمپ آئندہ ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز، آئرلینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی …
پاکستان ویمن کرکٹرز کے اسکلز ٹریننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز

مزید خبریں
لاہور۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹرز کے اسکلز ٹریننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے اور ٹریننگ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔یہ اسکلز ٹریننگ کیمپ آئندہ ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز، آئرلینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ کوچنگ سٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کے دوران مختلف ڈرلز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سیناریو میچز بھی کھیلے جائیں گے تاکہ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ٹیم کو بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔








