بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

ڈھاکہ۔10مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو)شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ کےمطابق پاکستان کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے اور وہ اپنے دورہ بنگلہ دیش کےدوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان …

ڈھاکہ۔10مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو)شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ کےمطابق پاکستان کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے اور وہ اپنے دورہ بنگلہ دیش کےدوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 مارچ کو ڈھاکہ ، دوسرا میچ 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔