پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے PSL 11سے قبل جی ٹی آرٹائر کے ساتھ اپنی شراکت داری کی مسلسل چوتھے سال کے لیے تجدید کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کامیاب شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے جی ٹی آرٹائر بدستور پشاور زلمی کے آفیشل ٹائر پارٹنر کے طور پر کام کرے گا اور ٹورنامنٹ کے دوران اس کا لوگو پشاور زلمی ٹیم کے …
پشاور زلمی کا پی ایس ایل الیون سے قبل جی ٹی آرٹائر کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے PSL 11سے قبل جی ٹی آرٹائر کے ساتھ اپنی شراکت داری کی مسلسل چوتھے سال کے لیے تجدید کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کامیاب شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے جی ٹی آرٹائر بدستور پشاور زلمی کے آفیشل ٹائر پارٹنر کے طور پر کام کرے گا اور ٹورنامنٹ کے دوران اس کا لوگو پشاور زلمی ٹیم کے ہیلمٹس اور کیپس پر نمایاں طور پر موجود ہوگا۔جی ٹی آر ٹائر ایک معروف برانڈ ہے جو اپنی اعلی معیار کی مصنوعات اور بہترین کارکردگی کے عزم کے لیے جانا جاتا ہے۔ آٹو موٹیو انڈسٹری میں مضبوط موجودگی اور قابلِ اعتماد و جدید مصنوعات کی وجہ سے پشاور زلمی کے ساتھ یہ شراکت داری دو متحرک برانڈز کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک تعاون کی علامت ہے۔ HBL PSL 11کے لیے یہ اشتراک کھیل میں بہتری، ترقی اور پورے پاکستان میں شائقین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:جی ٹی آر ٹائر کے ساتھ ہماری شراکت داری کا چوتھا مسلسل سال شروع ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہم نے اعتماد اور مشترکہ اہداف پر مبنی مضبوط تعلق قائم کیا ہے۔ ہم مل کر نئی نسل کے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے، ملک بھر کے شائقین کو کھیل کے ساتھ جوڑنے اور میدان کے اندر اور باہر نئے معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارا یہ سفر جاری ہے اور ہم کھیل اور کمیونٹی کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ جی ٹی آر ٹائر کے سی ای او حسین کلی خان نے بھی اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:جی ٹی آر ٹائر کو پشاور زلمی کے ساتھ PSL 11 تک اپنے سفر کو جاری رکھنے پر فخر ہے۔
ہر سیزن کے ساتھ یہ شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے اور ہم شائقین کو مزید قریب لانے اور پاکستان بھر میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم ایک اور سنسنی خیز کرکٹ سیزن اور مشترکہ کامیابیوں کے منتظر ہیں۔کرکٹ کے میدان سے آگے بڑھ کر یہ شراکت داری سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کرنے اور ملک بھر میں کرکٹ شائقین سے رابطہ مضبوط بنانے کے اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ برسوں میں پشاور زلمی اورجی ٹی آرٹائرز نے مختلف گراس روٹ پروگرامز میں تعاون کیا ہے جن میں کالوال زلمی لیگ بھی شامل ہے، جس نے ہزاروں نوجوان کرکٹرز کو مواقع فراہم کیے اور پاکستان میں کھیل کے نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد دی۔2015 میں قائم ہونے والی پشاور زلمی کو Nielsen اور YouGov Sport کے مطابق پارٹنر برانڈز کے لیے سرمایہ کاری پر منافع (ROI) کے لحاظ سے PSL کی نمبر ون فرنچائز قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ کے علاوہ یہ فرنچائز زلمی فائونڈیشن کے ذریعے فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہے جس میں نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، صنفی برابری، صحت اور دیگر سماجی شعبے شامل ہیں۔1963 میں کراچی میں قائم ہونے والی جی ٹی آرٹائر پاکستان کی سب سے بڑی ٹائر بنانے والی کمپنی ہے۔ معیار اور جدت کے حوالے سے اپنی پہچان رکھنے والی یہ کمپنی مختلف گاڑیوں کے لیے اعلی معیار کے ٹائر تیار کرتی ہے اور پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں ٹیکنالوجی، پائیداری اور سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔








