ایران کا فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان، فٹ بال کا بڑا نقصان، عاطف اقبال

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ، صدر رئیس خان ا ور وائس چیئرپرسن ارم فواد نے ایران کی جانب سے فیفاورلڈ کپ 2026کے بائیکاٹ کے اعلان کو فٹبال کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیاہے۔ہفتہ کوجاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والے تمام ممالک اس میگا ٹورنامنٹ …

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ، صدر رئیس خان ا ور وائس چیئرپرسن ارم فواد نے ایران کی جانب سے فیفاورلڈ کپ 2026کے بائیکاٹ کے اعلان کو فٹبال کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیاہے۔ہفتہ کوجاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والے تمام ممالک اس میگا ٹورنامنٹ میں شرکت کریں ۔ایران کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایران کی فٹبال ٹیم کو دنیا کی مضبوط ترین فٹبال ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ایران ماضی میں بھی ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک ہوچکا ہے جبکہ کوالیفائنگ راونڈ میں بھی اس کی کارکردگی مثالی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی کا موقف ہے کہ جنگ زدہ حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت ممکن نہیں، اس لیے ٹیم کی تیاری یا شرکت ناممکن ہے۔ایران کے اس موقف کے بعد فیفا کے صدر گیانی انفاٹیو کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایرانی ٹیم کی حفاظت کی ذمہ داری یقینی بنانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ فیفا اب ایران کی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس کی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اقدامات کرے ۔