پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

ڈھاکہ۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے ڈیبیو کر لیا۔ پی سی بی کے مطابق غازی غوری اور سعد مسعود کو تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے۔ میچ سے قبل ڈیبیو کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سعد مسعود کو حارث رؤف جبکہ غازی غوری کو محمد …

ڈھاکہ۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے ڈیبیو کر لیا۔ پی سی بی کے مطابق غازی غوری اور سعد مسعود کو تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے۔

میچ سے قبل ڈیبیو کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سعد مسعود کو حارث رؤف جبکہ غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ پیش کی۔ دونوں کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت پر ساتھی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بین الاقوامی کیریئر کے آغاز پر مبارکباد دی۔