لاہور۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ٹیسٹ،117 ون ڈے انٹرنیشنل اور61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے انہوں نے 315 …
سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ٹیسٹ،117 ون ڈے انٹرنیشنل اور61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے انہوں نے 315 کیچز اور56 اسٹمپنگز کیں۔
انہوں نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت بھی کی۔ان کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی جبکہ اسی دور میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک بھی پہنچا۔ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔حکومتِ پاکستان نے ان کی کرکٹ خدمات کے اعتراف میں انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔اپنے بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا۔
انہوں نے کہاکہ 2006 میں انڈر19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ان کے کیریئر کے یادگار ترین لمحات ہیں۔ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلِ خانہ اور مداحوں کی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر تھا،انہوں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور ایک متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے میچ ونرز کو ابھرتے دیکھنا ان کے لیے باعث فخر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد وحمایت ہمیشہ یاداور پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ مستقبل میں بھی ہر ممکن طریقے سے اس کھیل کی خدمت کرتے رہیں گے۔








