ملتان سلطانز نے آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سے قبل اپنی سکواڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سعد مسعود کو راولپنڈی پنڈیز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملتان سلطانز نے سعد مسعود کو راولپنڈی پنڈیز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔16مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز نے آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سے قبل اپنی سکواڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سعد مسعود کو راولپنڈی پنڈیز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فرنچائز انتظامیہ کے مطابق اس ٹریڈ کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو مالی طور پر زیادہ لچک حاصل ہوگی جس سے ٹیم انتظامیہ کو آئندہ سیزن کے لیے اسکواڈ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس معاہدے کے تحت ملتان سلطانز کو اضافی پانچ لاکھ روپے بھی حاصل ہوں گے جس سے ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی پوزیشن میں آ جائے گی۔
معاہدے کے مطابق راولپنڈی پنڈیز سعد مسعود کو اپنی ٹیم میں شامل کرے گی اور سیزن کے دوران ان کی مکمل تنخواہ کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے سعد مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ راولپنڈی پنڈیز کے ساتھ اپنے کیریئر کے نئے مرحلے میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کی نمایاں فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جو شہر ملتان کی نمائندگی کرتی ہے۔








