لاہور۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل11 کی تیاریوں کے سلسلے میں جسمانی تربیت کا کیمپ شروع کر دیا ۔ ٹیم کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے اس لیے عید کی تعطیلات کے …
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کی تیاری کے لیے کیمپ کا انعقاد،مقصد کھلاڑیوں کی تیاری بہتر بنانا ہے،ثمین رانا

مزید خبریں
لاہور۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل11 کی تیاریوں کے سلسلے میں جسمانی تربیت کا کیمپ شروع کر دیا ۔ ٹیم کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے اس لیے عید کی تعطیلات کے بعد مزید دو روزہ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ثمین رانا کے مطابق وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شرکت کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی نوجوان کھلاڑی قومی ٹی 20 مقابلوں میں بھی اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کے ذریعے ٹیم میں موجود کمی کو پورا کرنے اور مضبوط امتزاج بنانے کی کوشش کی گئی ہے، امید ہے کہ ٹیم ایک بار پھر شاندار کارکردگی پیش کرے گی۔
قومی کرکٹر آصف علی نے کہا کہ یہ تربیتی کیمپ مفید ثابت ہوگا اور مقامی کھلاڑیوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا، ان کے مطابق ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اس کیمپ میں شرکت بہترین موقع ہے اور مستقبل میں لاہور قلندرز کو باصلاحیت کھلاڑی میسر آئیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے کہا کہ وہ پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اب لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے مالک اور کوچز کا رویہ نہایت دوستانہ ہے اور وہ خود بھی اس ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔








