پی ایس ایل، پشاور زلمی نے نئی کٹ کا ٹیزر جاری کردیا

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے آغاز پر پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے …

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے آغاز پر پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے تاریخی مقامات کے علاوہ کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔فرنچائز کی جانب سے جاری اس ڈیجیٹل مہم کا مقصد شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے نئے سیزن سے قبل ٹیم کی نئی کٹ سے متعارف کرانا اور پشاور کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔