اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سعید احمد کی برسی جمعہ 20 مارچ کو منائی گئی ۔ سعید احمد یکم اکتوبر 1937 کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1958 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 73-1972 میں میلبرن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے …
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ،قومی ٹیم کے کپتان سعید احمد کی برسی منائی گئی
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سعید احمد کی برسی جمعہ 20 مارچ کو منائی گئی ۔ سعید احمد یکم اکتوبر 1937 کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1958 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 73-1972 میں میلبرن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 2991 رنز اسکور کیے۔
22 وکٹیں بھی اُن کے ٹیسٹ کیرئیر کا حصہ رہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 27 ویں کھلاڑی تھے جبکہ سعید احمد پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان بھی تھے۔اُنہوں نے 69-1968 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔سعید احمد 20 مارچ 2024 کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی برسی کے موقع پر کرکٹرز اور شائقین نے ان کی خدمات پر انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔









