وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے شانگلہ میں سیاسی و سماجی عمائدین کی ملاقاتیں

شانگلہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے عیدالفطر کے دوسرے روز ان کی آبائی رہائشگاہ پورن، شانگلہ میں سیاسی و سماجی عمائدین نے ملاقاتیں کیں۔عمائدین نے عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے …

شانگلہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے عیدالفطر کے دوسرے روز ان کی آبائی رہائشگاہ پورن، شانگلہ میں سیاسی و سماجی عمائدین نے ملاقاتیں کیں۔عمائدین نے عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نجات کےلیے بھی دعا مانگی گئی۔