اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے اس سانحہ کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کے بچھڑ جانے کے غم کا مداوا الفاظ میں ممکن نہیں۔ انہوں نے سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کےانتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے اس سانحہ کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کے بچھڑ جانے کے غم کا مداوا الفاظ میں ممکن نہیں۔ انہوں نے سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سینیٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔








