جنوبی افریقہ کی چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 19 رنز سے شکست ،پانچ میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر

ویلنگٹن۔22مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 19 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ کونر ایسٹرہائزن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل …

ویلنگٹن۔22مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 19 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ کونر ایسٹرہائزن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹم روبنسن 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹزی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔