سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ماروی ملک کا انتقال ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے،جس پر دل بہت …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ماروی ملک کا انتقال ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے،جس پر دل بہت اداس اور دکھی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بیٹی کا انتقال کسی بھی ماں کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے،بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور ان کی جدائی والدین کےلیے بڑا صدمہ ہے ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سینیٹر شیری رحمان سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری پوری ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔