انجینئر امیر مقام کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سینیٹر شیری رحمان اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی کو جنت الفردوس میں اعلی …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سینیٹر شیری رحمان اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے انکی والدہ سینیٹر شیری رحمان اور دیگر تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔