لاہور۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سلسلے میں لاہور قلندرز کو ایک اور اہم تقویت مل گئی ہے، سری لنکا کے آل رائونڈر دونتھ ویلالاگے ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ اتوار کو شہر پہنچے جہاں وہ اسکواڈ کے ساتھ دستیاب ہوں گے،اس سے قبل زمبابوے کے تجربہ کار آل رائونڈر سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔ انہوں …
سری لنکا کے آل رائونڈر دونتھ ویلالاگے لاہور قلندرز کو جوائن کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے
لاہور۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سلسلے میں لاہور قلندرز کو ایک اور اہم تقویت مل گئی ہے، سری لنکا کے آل رائونڈر دونتھ ویلالاگے ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ اتوار کو شہر پہنچے جہاں وہ اسکواڈ کے ساتھ دستیاب ہوں گے،اس سے قبل زمبابوے کے تجربہ کار آل رائونڈر سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ میں بھی شرکت کی، جہاں کھلاڑیوں نے ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد بھی شیڈول ہو چکی ہے اور تمام کھلاڑی26 مارچ کو ٹیم کے پہلے میچ سے قبل اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے، جس سے ٹیم کو ایونٹ کے آغاز پر مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا موقع ملے گا۔









