اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ کے 44 میچز 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن سر رچرڈ رچرڈسن ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بطور میچ ریفری اپنا ڈیبیو کریں گے۔ اس سے …
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ کے 44 میچز 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن سر رچرڈ رچرڈسن ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بطور میچ ریفری اپنا ڈیبیو کریں گے۔ اس سے قبل سر رچرڈسن 2017 اور 2024 کے درمیان پاکستان میں چار ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں، جن میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شامل ہے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار اراکین—پاکستان سے احسن رضا، نیوزی لینڈ سے کرسٹوفر گیفانی، جنوبی افریقہ سے اللہ الدین پالیکر اور انگلینڈ سے الیگزینڈر وارف کے ساتھ شرف الدولہ ساکت اور کرس براؤن بھی امپائرز کے مضبوط غیر ملکی دستے کا حصہ ہوں گے۔پالیکر اور ساکت ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاوید اور طارق رشید ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
روشن ماہنامہ جو 2017 سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں باقاعدگی سے میچ ریفری رہے ہیں، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان افتتاحی میچ سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ کے طور پر واپسی کریں گے۔ وہ اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 71 میچز سپروائز کر چکے ہیں۔پہلے میچ میں الیکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ آصف یعقوب ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
طارق رشید چوتھے امپائر ہوں گے۔ایمپائرز میں احسن رضا، کرس گیفانی، شرف الدولہ ساکت، اللہ الدین پالیکر، الیکس وارف، کرس براؤن، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاوید اور طارق رشید جبکہ میچ ریفریز میں روشن ماہنامہ، سر رچرڈ رچرڈسن، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسیٰ اور سہیل ادریس شامل ہیں ۔









