نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں امریکی صدر کی جانب سے حال ہی میں جنگ کے عارضی خاتمے کے اعلان کا بھی ذکر کیا گیا۔ …

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں امریکی صدر کی جانب سے حال ہی میں جنگ کے عارضی خاتمے کے اعلان کا بھی ذکر کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔