بارسلونا۔24مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 29ویں میچ میں ریو ویلیکانو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بارسلونا …
سپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کی 24ویں فتح
بارسلونا۔24مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 29ویں میچ میں ریو ویلیکانو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریو ویلیکانو کی ٹیم کو 0-1 سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رونالڈ آراوجو نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 24ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر 73 پوائنٹس کے ساتھ ریال میڈرڈ کو 4 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔
سپاٹیفائی کیمپ نو، بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریو ویلیکانو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف ریو ویلیکانو کو 0-1 سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رونالڈ آراوجو نے میچ کا فیصلہ کن گول 24 ویں منٹ پر سکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریو ویلیکانو کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ اس فتح کے بعد بارسلونا کی سپینش لالیگا میں فتوحات کی تعداد سب سے زیادہ 24ہوگئی ہے اور وہ سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے،ریال میڈرڈ کی ٹیم 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ویلریال 58پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔









