صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر پنجاب ملک محمود رفیق رجوانہ سے گفتگو

لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر پنجاب ملک محمود رفیق رجوانہ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر پنجاب ملک …

لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں
صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر پنجاب ملک محمود رفیق رجوانہ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر پنجاب ملک محمود رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کی نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ صدر مملکت کا خطاب جامع تھا جس میں تمام اہم موضوعات پر بات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے قیمتی تجاویز بھی دیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply