صدرآصف علی زرداری لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ بات منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے کے لیے نواب شاہ گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے لاڑکانہ میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے عید الفطر پر گڑھی خدا …

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ بات منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے کے لیے نواب شاہ گئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے لاڑکانہ میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے عید الفطر پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید، شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ نصرت بھٹو سمیت بھٹو خاندان کے شہداء اور مرحومین کے مزارات پر حاضری دی۔