پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دیدی

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ شمائل حسین اور حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ شمائل …

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ شمائل حسین اور حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔

شمائل حسین نے 54 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 89 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ آخر میں ٹام کرن نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور مستحکم کیا۔حیدرآباد کی جانب سے رائلے میریڈتھ نے 3 جبکہ مہیش تھکشانا اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ محمد عرفان خان نے 33 اور حسن خان نے 31 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی جبکہ کپتان مارنس لبوشین 23 رنز بنا سکے۔کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔شمائل حسین کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔