میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، آریاناسبالینکا نے کوکو گف کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

میامی۔30مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف ٹینس کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، …

میامی۔30مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف ٹینس کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 سالہ امریکا کی حریف کھلاڑی ،عالمی نمبر فوراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کو 2-6 ،6-4اور3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 2 گھنٹے اور 11 منٹ تک جاری رہا ۔اس فتح کے ساتھ ہی آریاناسبالینکا سن شائن ڈبل مکمل کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔انہوں نے انڈین ویلز اور میامی اوپن ٹینس دونوں ایونٹس مسلسل جیتے ہیں۔آریانا سبالینکا نے فائنل جیتنے کے بعد انعامی تقریب میں کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی۔آریاناسبالینکا نے اپنے کیریئر کا 24واں پرو ٹائٹل جیتا ہے۔