لاہور۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 11) میں کراچی کنگز کے فاسٹ بالر حسن علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ واقعہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جب حسن علی نے 19ویں اوور میں بلے باز حسیب اللہ کو آوٹ کرنے کے بعد نامناسب رویہ اختیار کیا۔پی سی بی …
پی ایس ایل11 ، کراچی کنگز کے فاسٹ بالر حسن علی پر جرمانہ عائد
لاہور۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 11) میں کراچی کنگز کے فاسٹ بالر حسن علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ واقعہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جب حسن علی نے 19ویں اوور میں بلے باز حسیب اللہ کو آوٹ کرنے کے بعد نامناسب رویہ اختیار کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے آوٹ کرنے کے بعد مخالف کھلاڑی کو اکسانے کے لیے غیر مناسب زبان، اشاروں اور حرکات کا استعمال کیا، جو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی ہے۔ میچ ریفری نے اس حرکت پر حسن علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔بورڈ کے مطابق حسن علی نے سماعت کے دوران اپنی غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔









