لاہور۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 11 میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں لیول تھری جرم کے تحت چارج کر دیا گیا ۔ فخر زمان کی طرف سے الزام کو مسترد کئے جانے کے بعد اس کی مزید سماعت منگل (کل)کو ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعلامیے کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کے ضابطہ …
گیند سے چھیڑ چھاڑ پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کےخلاف الزام کی سماعت منگل کو ہوگی،پی سی بی
لاہور۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 11 میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں لیول تھری جرم کے تحت چارج کر دیا گیا ۔ فخر زمان کی طرف سے الزام کو مسترد کئے جانے کے بعد اس کی مزید سماعت منگل (کل)کو ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعلامیے کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی جو گیند کی حالت میں غیر قانونی تبدیلی سے متعلق ہے۔پی سی بی کے مطابق اس معاملے کی سماعت میچ ریفری روشن ماہنامہ نے کی جہاں فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی جس کے بعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔









