ہیوسٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکی گالفر گیری ووڈ لینڈ نے ہیوسٹن اوپن گالف ٹورنامنٹ جیت لیا،انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کر کے جیت کا7سالہ انتظار ختم کر دیا ۔ بی بی سی کے مطابق41 سالہ گالفر گیری ووڈلینڈ اپنی اس کامیابی کے بعد جذباتی طور پر رو پڑے جب انہوں نے ہیوسٹن اوپن جیت کر 7 سال بعد اپنی پہلی فتح حاصل کی۔گیری ووڈ لینڈ نے ستمبر 2023 میں دماغ …
امریکی گالفر گیری ووڈلینڈ کی 7سال بعد پہلی فتح ،ہیوسٹن اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا
ہیوسٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکی گالفر گیری ووڈ لینڈ نے ہیوسٹن اوپن گالف ٹورنامنٹ جیت لیا،انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کر کے جیت کا7سالہ انتظار ختم کر دیا ۔ بی بی سی کے مطابق41 سالہ گالفر گیری ووڈلینڈ اپنی اس کامیابی کے بعد جذباتی طور پر رو پڑے جب انہوں نے ہیوسٹن اوپن جیت کر 7 سال بعد اپنی پہلی فتح حاصل کی۔گیری ووڈ لینڈ نے ستمبر 2023 میں دماغ کے ٹیومر کے لئے آپریشن کروایا اور رواں ماہ کے آغاز میں انکشاف کیا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کے مسائل سے گزر رہے ہیں جس کی تشخیص تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی۔41 سالہ گیری ووڈ لینڈ جو 2019 کے یو ایس اوپن کے بعد کسی ٹورنامنٹ میں نہیں جیت سکے تھے ،نے ڈنمارک کے نکولائی ہوجگارڈ کو 5 شاٹس سے شکست دے کر ٹیکساس میں پی جی اے ٹور ایونٹ جیتا۔ انہوں نے آخری راؤنڈ میں 70 پار کے میموریل پارک گالف کورس پر 67 شاٹس کے ساتھ کھیل کر مجموعی طور پر 21 انڈر پر ٹورنامنٹ ختم کیا۔گیری ووڈ لینڈ نے کہاکہ یہ بس ایک اور دن ہے، مجھے شفا پانا ہے، مجھے لڑتے رہنا ہے لیکن ابھی میں اپنے آپ پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔









