ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 2اپریل کو باسیٹرے، سینٹ کٹس، وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ،ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 2اپریل کو کھیلا جائے گا
سینٹ کٹس۔30مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 2اپریل کو باسیٹرے، سینٹ کٹس، وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 103 رنز سے جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 90 رنزسے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی آسٹریلوی ویمن ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو کلین سویپ شکست دی تھی۔آسٹریلوی ویمن ٹیم کو سوفی مولینکس لیڈ کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اپریل کو باسیٹرے، سینٹ کٹس، وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔









