لندن۔31مارچ (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آرسنل نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے ،مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے،آسٹن ولا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ …
آرسنل انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان
لندن۔31مارچ (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آرسنل نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے ،مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے،آسٹن ولا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔انگلش پریمیئر لیگ میں آئندہ میچز کا آغاز 11 اپریل سے ہوگااور 11 اپریل کو 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 70پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے،یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 18نے اپنے 31،31 میچز کھیل لئے ہیں ، آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 21 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرموجود ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 18 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 15 میچز جیت چکی ہے اور وہ 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، آسٹن ولا کی ٹیم 54پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ، دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم نے 14فتوحات حاصل کررکھی ہیں اور وہ 49 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح چیلسی کی ٹیم کے 48 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے 46،46 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ فلہم کی ٹیم 44 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں نمبر پر موجود ہے۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور سندرلینڈ کی ٹیموں کے 43،43 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 31 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے تاحال 3 فتوحات حاصل کر سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔









