گھانا نے فیفا ورلڈ کپ سے قبل کوچ کو عہدے سے ہٹا دیا

آکرا۔31مارچ (اے پی پی):گھانا فٹبال ٹیم نے مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ اوٹو ایڈو کو فیفا ورلڈ کپ 2026سے محض 72 روز قبل عہدے سے ہٹا دیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر قومی ٹیم بلیک سٹارز کے کوچ سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کر لی گئی ہے، تاہم …

آکرا۔31مارچ (اے پی پی):گھانا فٹبال ٹیم نے مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ اوٹو ایڈو کو فیفا ورلڈ کپ 2026سے محض 72 روز قبل عہدے سے ہٹا دیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر قومی ٹیم بلیک سٹارز کے کوچ سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کر لی گئی ہے، تاہم نئے کوچ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ حالیہ دوستانہ میچ میں جرمنی کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد 1-2 کی شکست کے بعد سامنے آیا۔ اس سے قبل گھانا کو آسٹریا میں بھی 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم مسلسل 4 میچز ہار چکی تھی۔ہیڈکوچ اوٹو ایڈو اپنے دوسرے دور میں کوچنگ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

وہ اس سے قبل بوروسیا ڈورٹمنڈ میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے شعبے سے وابستہ تھے اور 2024 میں مکمل طور پر گھانا ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ انہوں نے 2022 میں بھی عبوری کوچ کے طور پر ٹیم کی قیادت کی تھی، جب فیفا ورلڈ کپ قطر 2022میں گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی لیکن گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔بطور کھلاڑی اوٹو ایڈو جرمنی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ڈورٹمنڈ کے ساتھ بنڈس لیگا ٹائٹل بھی جیتا جبکہ 2006 کے ورلڈ کپ میں گھانا کی نمائندگی بھی کی تھی۔واضح رہے کہ گھانا کی ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026میں گروپ ایل میں شامل ہے جہاں اسے کروشیا،انگلینڈ اور پاناماجیسی ٹیموں کا سامنا ہوگا۔ گھانا اپنا پہلا میچ 17 جون کو پاناما کے خلاف کھیلے گا۔