انگلینڈ کے سابق سٹار ماکو ونیپولا سمیت چار رگبی کھلاڑیوں نے لیسٹر ٹائیگرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

لیسٹر۔1اپریل (اے پی پی):لیسٹر ٹائیگرز نے آئندہ سیزن کے لئے انگلینڈ کے سابق تجربہ کار پروپ ماکو ونیپولا سمیت چار نئے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ ماکو ونیپولا جو اس وقت فرانسیسی کلب وانز کے ساتھ وابستہ ہیں نے لیسٹرٹائیگرز جوائن کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان کے ہمراہ ارجنٹائن کے پروپ جوئیل سکلاوی، برسٹل …

لیسٹر۔1اپریل (اے پی پی):لیسٹر ٹائیگرز نے آئندہ سیزن کے لئے انگلینڈ کے سابق تجربہ کار پروپ ماکو ونیپولا سمیت چار نئے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ ماکو ونیپولا جو اس وقت فرانسیسی کلب وانز کے ساتھ وابستہ ہیں نے لیسٹرٹائیگرز جوائن کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان کے ہمراہ ارجنٹائن کے پروپ جوئیل سکلاوی، برسٹل بیئرز کے سینٹر جو جینکنز اور ہارلیکوئنز کے ہوکر جیک ڈوری پامر بھی لیسٹر ٹائیگرز کا حصہ بنیں گے۔نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے ماکو ونیپولا انگلینڈ کی جانب سے 79 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں اور وہ 2019 کے ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم اور 3 برٹش اینڈ آئی ریش لائنز ٹورز کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے ساراسینز کے ساتھ 13 سالہ قیام کے دوران 4پریمیئر شپ ٹائٹل اور 3یورپی چیمپئنز کپ بھی جیتے ہیں۔

لیسٹر ٹائیگرز کے سربراہ جیوف پارلنگ نے ونیپولا کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماکو جیسے تجربہ کار اور معیاری کھلاڑی کا ٹیم میں آنا خوش آئند ہے، وہ ایک ثابت شدہ انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں جو اپنے کیریئر کا اختتام پریمیئر شپ میں بہترین انداز میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ جوئیل سکلاوی نے اپنے ملک کے لیے 33 میچ کھیلے ہیں اور وہ فرانسیسی سائیڈ لا روشیل کے ساتھ 2بار چیمپئنز کپ جیت چکے ہیں، انہوں نے لیسٹر ٹائیگرز جیسے تاریخی کلب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں میں 22 سالہ جو جینکنز، جو انگلینڈ انڈر 20 کی نمائندگی کر چکے ہیں، اور جیک ڈوری پامر بھی ٹیم کو مزید مضبوط کریں گے، جینکنز کا کہنا ہے کہ لیسٹر منتقل ہونا ان کے کیریئر کی ترقی کے لئے ایک درست قدم ہے اور وہ کلب کی مستقبل کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔