میڈرڈ۔3اپریل (اے پی پی):ہسپانوی سائیکلسٹ جاؤمے گارڈینو گاڑی سے تصادم کے بعد شدید زخمی ہو گئے ،جس کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ جاؤمے گارڈینو گزشتہ ہفتے ٹور آف کاتالونیا میں 29ویں نمبر پر رہے تھے جبکہ گزشتہ سال وولٹا سپانیا میں مجموعی طور پر 14ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ جاؤمے گارڈینو منگل کو ٹریننگ کے دوران حادثے …
ہسپانوی سائیکلسٹ جاؤمے گارڈینو گاڑی سے تصادم کے بعد شدید زخمی ، انتہائی نگہداشت میں داخل
میڈرڈ۔3اپریل (اے پی پی):ہسپانوی سائیکلسٹ جاؤمے گارڈینو گاڑی سے تصادم کے بعد شدید زخمی ہو گئے ،جس کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ جاؤمے گارڈینو گزشتہ ہفتے ٹور آف کاتالونیا میں 29ویں نمبر پر رہے تھے جبکہ گزشتہ سال وولٹا سپانیا میں مجموعی طور پر 14ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ جاؤمے گارڈینو منگل کو ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ ان کی ٹیم کاخا رورال سیگوروس آر جی اے کے مطابق انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سباڈیل کے تاؤلی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے مزید طبی معائنے جاری ہیں۔ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گارڈینو کو سر پر چوٹ اس وقت لگی جب وہ ایک چٹان سے ٹکرا کر سائیکل پر قابو نہ رکھ پائے ، جس کے بعد وہ ایک گاڑی سے جا ٹکرائے۔ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ جاؤمے گارڈینو اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔یاد رہے کہ وولٹا سپانیا سائیکل ریس میں عمدہ کارکردگی کے بعد یہ ابھرتے ہوئے سائیکلسٹ رواں سال ٹور ڈی فرانس میں شرکت کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔









