لاہور۔6اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ 2026 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئےنامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خواتین کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی کپتان امیلیا کیر، آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور جنوبی افریقہ کی آیابونگا کھاکا کو نامزد کیا گیا ہے۔ امیلیا کیر نے ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں میں شاندار آل رانڈ کارکردگی دکھائی، جس میں انہوں نے رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں …
آئی سی سی کامارچ 2026 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ 2026 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئےنامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خواتین کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی کپتان امیلیا کیر، آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور جنوبی افریقہ کی آیابونگا کھاکا کو نامزد کیا گیا ہے۔ امیلیا کیر نے ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں میں شاندار آل رانڈ کارکردگی دکھائی، جس میں انہوں نے رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بیتھ مونی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل عمدہ بیٹنگ کی، جبکہ آیابونگا کھاکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور ایک روزہ میچ میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
مردوں کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے کونر ایسٹرہوزن ،سنجو سیمسن اور جسپریت بمراہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ کونر ایسٹرہوزن نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹی 20 سیریز میں 200 رنز بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق ایوارڈ کے فاتحین کا فیصلہ ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کی رائے سے کیا جائے گا، جس میں اکیڈمی کے ووٹوں کا حصہ 90 فیصد اور شائقین کا حصہ 10 فیصد ہوگا۔ فاتحین کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں آئی سی سی کی ڈیجیٹل چینلز پر کیا جائے گا۔









