لندن۔6اپریل (اے پی پی):برائٹن اینڈ ہوو البیون کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ویمنز ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں 14 مرتبہ کی چیمپئن آرسنل ویمن کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔بی بی سی کے مطابق برائٹن اینڈ ہوو البیون ویمنز ٹیم نے میڈو پارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو …
ویمنز ایف اے کپ میں بڑا اپ سیٹ، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
لندن۔6اپریل (اے پی پی):برائٹن اینڈ ہوو البیون کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ویمنز ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں 14 مرتبہ کی چیمپئن آرسنل ویمن کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔بی بی سی کے مطابق برائٹن اینڈ ہوو البیون ویمنز ٹیم نے میڈو پارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے کر ویمنز ایف اے کپ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ 14 مرتبہ یہ ٹرافی جیتنے والی آرسنل کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر برائٹن اینڈ ہوو البیون کے مضبوط دفاع اور جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہ کر سکی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے محض تین منٹ بعد میڈیسن ہیلی نے فرین کربی کے پاس پر شاندار گول کر کے برائٹن کو برتری دلا دی۔
کھیل کے 63 ویں منٹ میں برائٹن نے اس وقت اپنی برتری دگنی کر دی جب کیٹلن ہیز نے فرین کربی کے کارنر پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال دیا۔آرسنل کی مینیجر رینی سلیجرز نے اپنی ٹیم میں 6 تبدیلیاں کیں اور میچ کے دوران الیسیا روسو اور فریڈا مانوم جیسی سٹار کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارا، لیکن تھکی ہوئی آرسنل کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ آرسنل کے لئے یہ ایک مایوس کن شکست ہے کیونکہ وہ 2016 کے بعد سے یہ ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی ہے۔دوسری جانب، برائٹن کی ٹیم چوتھی بار اس مقابلے کے آخری چار (سیمی فائنل)میں پہنچی ہے اور اب وہ پہلی بار ویمبلے سٹیڈیم میں فائنل کھیلنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ آرسنل کی ٹیم اب انٹرنیشنل بریک کے بعد چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل کے دفاع پر توجہ مرکوز کرے گی۔








