ویانا۔7اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر اپر آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 28 سالہ رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی ایلینا گیبریلا رونے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں کیٹی بولٹر کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق آسٹریا کے شہر …
اپر آسٹریا لیڈیز لنز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، کیٹی بولٹر پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر
ویانا۔7اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر اپر آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 28 سالہ رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی ایلینا گیبریلا رونے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں کیٹی بولٹر کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق آسٹریا کے شہر لنز میں ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کھیلے جا رہے 35 ویں اپر آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کی صفِ اول کی کھلاڑی کیٹی بولٹر کو رومانیہ کی ایلینا گیبریلا روسے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ 29 سالہ کیٹی بولٹر کو عالمی نمبر 87 رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی ایلینا گیبریلا رو نے سخت مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 6-7 (3-7)اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
کلے کورٹ پر کھیلے گئے اس میچ کے پہلے سیٹ میں برطانوی کھلاڑی اپنی ابتدائی دو سروس گیمز ہار بیٹھیں تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے حریف کی سروس توڑ کر مقابلہ برابر کیا مگر ٹائی بریکر پر وہ سیٹ بچانے میں ناکام رہیں۔ دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بولٹر نے تیسری مرتبہ ایلینا گیبریلا روکی سروس بریک کر کے برتری حاصل کی لیکن رومن کھلاڑی نے فوری طور پر مقابلہ برابر کر دیا۔ بولٹر نے 5-6 کے سکور پر ایک میچ پوائنٹ بچا کر مقابلے کو دوبارہ ٹائی بریکر تک پہنچایا مگر یہاں ایلینا گیبریلا رو نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-5 کی سبقت حاصل کی اور آخر کار جیت اپنے نام کر لی۔ رومانیہ کی ایلینا روسے اب دوسرے مرحلے میں یوکرین کی ڈیانا یاسٹریمسکا یا امریکہ کی این لی کے مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ عالمی نمبر 62 کیٹی بولٹر نے رواں برس فروری میں اوسٹراوا اوپن کی صورت میں اپنے کیریئر کا چوتھا ٹائٹل جیتا تھا تاہم حالیہ مقابلوں میں وہ اپنی بہترین فارم برقرار رکھنے میں جدوجہد کرتی نظر آ رہی ہیں۔









