مانچسٹر سٹی ویمنز نے برمنگھم سٹی ویمنز کو ہرا کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لندن۔7اپریل (اے پی پی):مانچسٹر سٹی کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ویمنز ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف برمنگھم سٹی ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ چیلسی ویمنز سے ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سینٹ اینڈریو سٹیڈیم، برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے آغاز ہی میں مانچسٹر سٹی ویمنز کو برتری حاصل ہو گئی …

لندن۔7اپریل (اے پی پی):مانچسٹر سٹی کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ویمنز ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف برمنگھم سٹی ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ چیلسی ویمنز سے ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سینٹ اینڈریو سٹیڈیم، برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے آغاز ہی میں مانچسٹر سٹی ویمنز کو برتری حاصل ہو گئی جب خدیجہ شا نے8 ویں منٹ میں شاندار گول سکور کیا۔ یہ گول ایمان بینی کی جانب سے باکس میں دیئے گئے پاس پر فرسٹ ٹائم شاٹ کے ذریعے کیا گیا۔میچ کے دوران مانچسٹر سٹی ویمنز نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور اپنے سے نچلے درجے کی ٹیم برمنگھم سٹی ویمنز کو محدود مواقع فراہم کیے۔

تاہم برمنگھم سٹی ویمنز نے بھرپور محنت اور تیز رفتارکھیل کے ذریعے حریف کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی۔برمنگھم سٹی ویمنز کی کوچ ایمی میرکس نے اپنی ٹیم کو کاؤنٹر اٹیک پر کھیلنے کی حکمت عملی دی، اور چند مواقع بھی پیدا کیے، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہیں۔ مانچسٹر سٹی ویمنز کی گول کیپر خیارا کیٹنگ کو زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دوسری جانب مانچسٹر سٹی ویمنز مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، مگر اس نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت لیا اور کسی بڑے اپ سیٹ سے بچ گئی۔یہ مانچسٹر سٹی ویمنز کی ویمنز ایف اے کپ میں مسلسل دوسری بار سیمی فائنل تک رسائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ ویمنز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی ویمنز کا سیمی فائنل میں مقابلہ چیلسی ویمنز سے ہوگا۔ویمنز ایف اے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں لیورپول ویمنز کا مقابلہ برائٹن اینڈ ہوو البیون ویمنز سے ہوگا۔