انٹرڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے ٹرائلز13 اپریل سے کرکٹ سٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوں گے: ڈی ایس او صائمہ منظور

انٹرڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے ٹرائلز13 اپریل سے کرکٹ سٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوں گے: ڈی ایس او صائمہ منظور

سرگودھا ۔ 10 اپریل (اے پی پی):سرگودھا میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق قریشی کے احکامات کے مطابق انٹرڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ 2026ء کے لیے ٹرائلز کا اعلان ڈویژنل سپورٹس آفس سرگودھا کی جانب سے سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ 2026ء کے لیے سرگودھا ڈویژن ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور کے مطابق ٹرائلز انٹر تحصیل 13 اپریل اور انٹر ڈسٹرکٹ 14 اپریل 2026ء بروز منگل صبح 10 بجے اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوں گے۔ ڈی ایس او صائمہ منظور نے بتایا کہ یہ ٹرائلز پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ٹی ٹوئنٹی قوانین کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکمل کرکٹ کٹ/یونیفارم کے ساتھ شرکت کریں جبکہ شناخت اورعمر کی تصدیق کے لیے نادرہ کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ، فارم-(ب) B، ڈومیسائل اور تصاویر ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ صائمہ منظور نے بتایا کہ ٹیم کی تشکیل کے لئے انڈر 19 اورانڈر23 کے ٹرائلزاوپن کیٹیگریز میں کی جائے گی جبکہ عمر کے تعین کے لیے تاریخ 31 دسمبر2026ء مقرر کی گئی ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ تمام ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس آ فیسر سرگودھا ڈویژن رانا ندیم انجم اپنی نگرانی میں کروائیں گے۔