آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور روس کی وروارا روبتسووا نے یہاں پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی آئی ٹی ایف پاکستان تیسری زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 (لیگ-1) ٹائٹل جیت لیا۔چیمپئن شپ میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کے 14 ممالک کے کل 24 لڑکوں اور 15 لڑکیوں نے حصہ لیا۔
بوائز سنگلز کے دلچسپ فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے پاکستان کے میکائل علی بیگ کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 6-7(3),،4.6اور 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز سنگلز فائنل میں روس کی وروارا روبتسووا نے چین کی یجیا وانگ کو 6-0، 6-4 سے ہرا کر گرلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اختتامی تقریب میں مرحومہ زینب علی نقوی کے چچا کرنل صدف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں کرنل ضیاء الدین طفیل، میجر سلیمان جنید، سعید احمد خان، طفیل چیمہ کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں، کوچز، والدین اور ٹینس کے شائقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ (Leg-II) پیر 13 اپریل سے شروع ہوگی۔








