چیچہ وطنی،آل پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی سانول شفیق بٹ نے شاندار کا میابی حاصل کرلی

چیچہ وطنی،آل پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی سانول شفیق بٹ نے شاندار کا میابی حاصل کرلی

چیچہ وطنی۔ 12 اپریل (اے پی پی):آل پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں ساہیوال کے باصلاحیت کھلاڑی سانول شفیق بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔انہوں نے نہ صرف انفرادی مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کیا بلکہ لاہور بورڈ کی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی لوہا منوایا۔

ٹورنامنٹ کے دوران سانول شفیق بٹ کی کارکردگی مسلسل نمایاں رہی، جس میں ان کی تیز رفتار کھیل، درست اسٹراکس اور بہترین حکمت عملی نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں لاہور بورڈ کی ٹیم نے بھی مجموعی طور پر شاندار کھیل پیش کیا۔ اس کامیابی پر وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور شائقین نے سانول شفیق بٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔