آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈانڈر ٹیم مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیمیں کھٹمنڈو پہنچ گئیں
آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈانڈر ٹیم مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیمیں کھٹمنڈو پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان کی بوائز اور گرلز 12 اور انڈر ٹینس ٹیمیں 11 سے 18 اپریل تک ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ایشیا 12 اور انڈر ٹیم مقابلے (جنوبی ایشیا) میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو پہنچ گئیں۔
اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایونٹ میں جنوبی ایشیائی ممالک ٹیمیں شرکت کریں گی جو نوجوان ٹیلنٹ کو علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ پاکستان بوائز ٹیم میں محمد عیان، محمد فیضان، محمد ابراہیم حسین گل اور ہیرا عاشق (کپتان) شامل ہیں۔ پاکستان گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شاہین عمر، وجیہہ فاطمہ اور زوہا عاصم (کپتان) شامل ہیں۔
ہنڈا پاکستان نے فخریہ طور پر ٹیموں کی سرپرستی کی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر ، سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہےاور ان کی بہترین کارکردگی اور فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔








