سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کرکٹ گریڈ ٹو ٹرائلزدوسرے روز بھی جاری رہے ،جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اور ان کی ٹیم نے ٹرائلزلئے
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کرکٹ گریڈ ٹو ٹرائلز جاری
لاہور۔12اپریل (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کرکٹ گریڈ ٹو ٹرائلزدوسرے روز بھی جاری رہے ،جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اور ان کی ٹیم نے ٹرائلزلئے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی جو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اتور کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کی گریڈٹو کرکٹ ٹیم کیلئے ہونیوالے ٹرائلز کے دوسرے روز مہمان خصوصی تھے ، نے ٹرائلز کا جائزہ لیا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، جس کیلئے ٹرائلز کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرائلز میںملک کے دور دراز علاقوں سے نوجوانوں کی شرکت کرکٹ سے ان کی والہانہ محبت کا واضح ثبوت ہے،پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بے پناہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی گئی اوران کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے ، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی دی جائیں گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی سپورٹس جاری رکھ سکیں۔ٹرائلز کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم ، محمد ساجدو دیگر بھی موجود تھے۔









