پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں (کل) جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائےگا
پاکستان سپر لیگ 11 میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں (کل) جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈین کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعرات کو لیگ کےشیڈول کے مطابق پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔حیدرآباد کنگز مین کو مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین لیڈ کریں گےجبکہ راولپنڈیزکو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اسی طرح جمعرات کو دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اسی مقام نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔









