بائرن میونخ کی ٹیم لوئس ڈیاز اور مائیکل اولیس کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گولز کی بدولت ریال میڈرڈ کو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کریوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
یوئیفا چیمپئنز لیگ ،بائرن میونخ نے دلچسپ مقابلے کے بعدریال میڈرڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
میونخ۔16اپریل (اے پی پی):بائرن میونخ کی ٹیم لوئس ڈیاز اور مائیکل اولیس کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گولز کی بدولت ریال میڈرڈ کو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کریوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل مرحلے میں مجموعی طور پر 4 کے مقابلے میں 6 گول کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل مرحلے میں جگہ پکی کی ۔ای ایس پی این کے مطابق الیانز ایرینا، میونخ ، جرمنی میں کھیلے گئےمیچ کا آغاز انتہائی تیز رہا اور صرف 35 سیکنڈ میں ارڈا گولر نے گول کر کے ریال کو برتری دلائی تاہم بائرن نے پانچ منٹ بعد الیگزینڈر پاولووچ کےگول ذریعے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، ارڈا گولر نے 29ویں منٹ میں فری کک پر ایک اور شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 گول سے دوبارہ برتری دلا دی لیکن بائرن میونخ کی جانب سے ہیری کین نے 8 منٹ بعد گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2سے برابر کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل کیلین ایمباپے نے ونیسیئس جونیئر کی پاس پر گول کر کے سکور 2-3 کر دیا، دوسرے ہاف میں کھیل قدرے سست رہا لیکن اختتامی لمحات میں لوئس ڈیاز نے 89ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا جبکہ مائیکل اولیسے نے اضافی وقت میں گول کر کے اپنی ٹیم بائرن میونخ کو یادگار فتح دلائی، ریال میڈرڈ کو 86ویں منٹ میں ایڈورڈو کاماوینگا کے اخراج کے باعث شدید نقصان اٹھانا پڑا جبکہ میچ کے اختتام پر ارڈا گولر کو بھی احتجاج پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔فاتح بائرن میونخ کی ٹیم اب سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ کرے گی ۔









