سعودی ولی عہد سے سوئٹزر لینڈ صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں بارے تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےجدہ میں سوئٹزر لینڈ کے صدر گائے پرملن نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کے پہلووں خصوصا سرمایہ کاری کے لیے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

ریاض ۔24اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےجدہ میں سوئٹزر لینڈ کے صدر گائے پرملن نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کے پہلووں خصوصا سرمایہ کاری کے لیے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی بات کی۔