کویت میں فرقہ واریت اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 17 افراد کو قید کی سزا

کویت کی سٹیٹ سکیورٹی کرمنل کورٹ نے 17 ملزموں کو فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

کویت سٹی ۔24اپریل (اے پی پی):کویت کی سٹیٹ سکیورٹی کرمنل کورٹ نے 17 ملزموں کو فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی۔العربیہ کے مطابق اسی دوران سٹیٹ سکیورٹی کورٹ نے فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے کیس میں 109 ملزمان کو سزا دینے سے گریز کیا۔ 9 دیگر ملزمان کو بری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

فوجداری عدالت نے ایک ملزم کو دو مقدمات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے عدالت نے ایک عوامی اجلاس میں سنائے جس میں سکیورٹی کا سخت پہرہ اور ملزمان کے اہل خانہ کی منظم موجودگی تھی۔ واضح رہے تمام ملزمان فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات کے تحت قید ہیں۔