لبنان کی مدد کی کوششوں پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، لبنانی سپیکر

بیروت ۔24اپریل (اے پی پی):امریکا میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کی توقع کے ساتھ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ لبنان اور خطے کی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت روکنے …

بیروت ۔24اپریل (اے پی پی):امریکا میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کی توقع کے ساتھ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ لبنان اور خطے کی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مملکت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ پارلیمنٹ کے سپیکر کے دفتر نے بتایا کہ نبیہ بری نے تمام سطحوں پر لبنان کی مدد کرنے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی حمایت میں سعودی عرب کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔