یونان کے جزیرے کریٹ میں 6.0 شدت کا زلزلہ

یونان کے جزیرے کریٹ میں جمعہ کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق جرمن تحقیقاتی ادارے کے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 03:18 پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

بیجنگ۔24اپریل (اے پی پی):یونان کے جزیرے کریٹ میں جمعہ کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق جرمن تحقیقاتی ادارے کے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 03:18 پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز 34.82 درجے شمالی عرض البلد اور 25.97 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔تاحال زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔